🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مال مویشی پالنا اور کھیتی باڑی کرنا جائز امر ہے، اسے عزت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔...
فوائد ومسائل:
(۱)مال مویشی پالنا اور کھیتی باڑی کرنا جائز امر ہے، اسے عزت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جس کے پاس جتنے زیادہ مویشی ہوں اسے اتنا ہی زیادہ باعزت سمجھا جاتا ہے لیکن عموماً ان لوگوں میں غرور اور تکبر آجاتا ہے اور کھیتی باڑی میں مشغولیت اور آخرت سے غفلت کی وجہ سے ان کا دل بھی سخت ہو جاتا ہے جبکہ بکریوں والے نرم مزاج ہوتے ہیں کیونکہ وہ بکریوں پر زیادہ سختی نہیں کرسکتے۔ تمام انبیائے کرام نے بھی بکریاں چرائی ہیں۔
(۲) مشرق سے مراد عراق ہے جو فتنوں کی آماجگاہ ہے۔ اسلامی دنیا میں پھیلنے والے مذہبی اور سیاسی تمام فتنے یہیں سے شروع ہوئے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 574