🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت کا تعلق بظاہر سابقہ باب سے لگتا ہے مگر یوں معلوم ہوتا ہے کہ امام...
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت کا تعلق بظاہر سابقہ باب سے لگتا ہے مگر یوں معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ مویشی کثرت سے پالنے چاہئیں۔
(۲) اس روایت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق پر غور و فکر کرنا چاہیے تاکہ ایمان و یقین میں اضافہ ہو۔
(۳) سلسلہ توالد کے اعتبار سے ایک کتیا کے بچے زیادہ ہوتے اور کسی کام بھی نہیں آتے اور بکریوں کی کھپت زیادہ ہونے اور پیداوار کم ہونے کے باوجود ان کی تعداد زیادہ ہے۔ یہ ان کی برکت کی دلیل ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 575