🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مطلب یہ ہے کہ انسان کو جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے بلکہ ہر معاملے میں...
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ انسان کو جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے بلکہ ہر معاملے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((التُّؤَدَةُ فِي کُلِّ شَیْئٍ اِلاَّ في عَمَلِ الآخرة))(سنن أبي داود، الأدب، حدیث:۴۸۱۰)
”ٹھہراؤ ہر چیز میں پسندیدہ ہے سوائے آخرت کے عمل میں۔“
یہ شخص اگر جلد بازی سے کام لیتا تو اپنے اس غلام کو قتل کر دیتا جو اس کی بیوی کی حفاظت کر رہا تھا۔
(۲) اس عورت کے پاس سونے والا شخص وہ غلام تھا جس نے اس کو پالا تھا اور غلام محرم کی طرح ہوتا ہے۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ اہل علم اور علماء سے استفادہ کرنا چاہیے اور ان کی آراء پر عمل کرنا چاہیے۔ علماء کو بھی چاہیے کہ وہ عوام کی صحیح راہنمائی کریں۔
(۴) انسان علم کی وجہ سے بہت سے ان مصائب سے بچ جاتا ہے جن میں جہالت کی بنا پر پڑ جاتا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 583