الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)عبدالقیس کا وفد جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وفد...
فوائد ومسائل:
(۱)عبدالقیس کا وفد جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو وفد کے لوگ دوڑتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے۔ اشج رضی اللہ عنہ نے اپنی سواری بٹھائی، کجاوا اتارا اور وقار ومتانت کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان کی تعریف فرمائی۔
(۲) اشج رضی اللہ عنہ میں یہ خصلتیں پیدائشی تھیں، تاہم یہ محنت سے اپنے اندر پیدا کی جاسکتی ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:((العُجلةُ مِنَ الشَّیْطَانِ))”جلد بازی شیطان کی طرف سے ہے۔“ (السنن الکبریٰ للبیهقي:۱۰؍۱۰۴، والصحیحة للالباني، ح:۱۷۹۵)
(۳) جس شخص کے بارے میں خدشہ نہ ہو کہ وہ خود پسندی اور تکبر کا شکار ہو جائے گا اس کی منہ پر تعریف جائز ہے تاکہ وہ اور زیادہ ان کی پابندی کرے اور اللہ کا شکر ادا کرے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 586