🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ روایت مرفوع بھی مروی ہے شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیحہ میں اسے مرفوعاً بھی صحیح...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت مرفوع بھی مروی ہے شیخ البانی رحمہ اللہ نے صحیحہ میں اسے مرفوعاً بھی صحیح کہا ہے۔ (الصحیحة للألباني، ح:۳۳)
(۲) امام ابن اثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ضرب المثل بن گئی ہے اس شخص کے لیے جو دوسروں کی معمولی غلطیوں پر بھی نظر رکھتا ہے اور انہیں عار دلاتا ہے جبکہ خود اس میں موجود بڑے بڑے گناہ بھی اسے نظر نہیں آتے۔
(۳) انسان کو چاہیے کہ اپنا تزکیہ کرے، دوسروں کے عیبوں پر نظر رکھنے کے بجائے اپنے احوال کی اصلاح کرے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ بھی ادا نہ کرے۔ اصلاح کی غرض سے لوگوں کو سمجھانا اور چیز ہے اور ان کے عیبوں کی ٹوہ میں رہنا اور چیز ہے۔ اس فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آج کل خیر خواہی کا جذبہ کم اور دوسرے کو زچ اور شرمندہ کرنا بنیادی مقصد بن چکا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 592