🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوط علیہ السلام کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا...
فوائد ومسائل:
(۱)رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوط علیہ السلام کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی جس سے معلوم ہوا کہ دوسروں کے لیے دعا کرنا مسنون عمل ہے، خصوصاً انبیاء کا ذکر ہو تو ان کے لیے دعائیہ کلمات ادا کرنے مسنون ہیں۔
(۲) سیدنا لوط علیہ السلام کو جب ان کے مہمانوں کے بارے پریشان کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی خواہش کی کہ اگر میرا قبیلہ مضبوط ہوتا تو لوگ اس کی جرأت نہ کرتے جبکہ انہیں حسبی اللہ کہنا چاہیے تھا کیونکہ انبیاء کے شایان شان یہی ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں، ممکن ہے کہ لوط علیہ السلام نے مہمانوں کی حالت سے خوف زدہ ہو کر یہ کہہ دیا ہو۔ یہ بھی احتمال ہے کہ انہوں نے مہمانوں کے سامنے عذر پیش کرتے ہوئے یہ بات کہی ہو کہ کاش میرا کنبہ، قبیلہ مضبوط ہوتا، اور دلی طور پر اللہ کی طرف ہی توجہ کی ہو۔ جیسا کہ بعض کا خیال ہے کہ حدیث میں رکن شدید سے مراد اللہ تعالیٰ ہے کیونکہ مومن کا مضبوط قلعہ وہی ہے۔
(۳) آپ نے شروع میں سیدنا یوسف علیہ السلام کے صبر و تحمل اور اعلیٰ اخلاق کا تذکرہ فرمایا کہ انہوں نے نہایت مشکل حالات کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 605