الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ دوران خطبہ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے جائز ہیں، خصوصاً بارش...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ دوران خطبہ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے جائز ہیں، خصوصاً بارش طلب کرنے کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا مسنون امر ہے۔
(۲) بارش اگر زیادہ ہو اور نقصان کا باعث بن رہی ہو تو اس کے لیے بھی دعا کی جاسکتی ہے لیکن اس کا ادب یہ ہے کہ بارش رکنے کی دعا کی بجائے یوں دعا کرنی چاہیے کہ باری تعالیٰ جہاں ضرورت ہے اسے وہاں لے جا، ایسا نہیں کہنا چاہیے کہ یا اللہ اسے روک دے کیونکہ رحمت کے روکنے کی التجا حسن ادب کے خلاف ہے۔ اور بارش بالکل روکنے کی دعا سے، اس کے ضرورت مند علاقے بارانِ رحمت سے محروم ہو جائیں گے جو کسی طور پر مناسب نہیں۔
(۳) اس سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ بھی ظاہر ہوا کہ آپ کی دعا سے فوراً بارش شروع ہوگئی اور پھر آپ کی التجا سے فوراً بادل بھی چھٹ گئے۔
(۴) اس سے معلوم ہوا کہ کسی بزرگ سے دعا کروانا مسنون امر ہے، خصوصاً آفات وغیرہ میں دعا کروائی جاسکتی ہے۔
(۵) جب کوئی دعا کرنے کی درخواست کرے تو اسے فوراً بھی پورا کیا جاسکتا ہے اور تاخیر سے بھی دعا کی جاسکتی ہے جیسا کہ دوسری روایات سے ثابت ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 612