🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: اس سے معلوم ہوا کہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے مسنون ضرور ہیں لیکن ضروری ہرگز نہیں،...
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا کہ دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے مسنون ضرور ہیں لیکن ضروری ہرگز نہیں، خصوصاً جن موقعوں پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں اٹھائے جیسے صبح و شام کے اذکار میں تو وہاں نہ اٹھانا ہی سنت ہے۔ حدیث میں جن چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی ہے یہ انسان کی شخصیت کو گہنا دیتی ہیں اور بندہ بے کار ہو جاتا ہے۔ سستی اور کاہلی منافقین کی صفت بتائی گئی ہے، بزدلی عظیم کارناموں کی انجام دہی میں رکاوٹ بنتی ہے اور ایسا بڑھاپا جس سے قویٰ انسانی جواب دے جائیں سوائے ذلت کے کچھ نہیں ہوتا اور بخل ہر حوالے سے مذموم ہے۔ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ایک موقعہ پر فرمایا تھا:”ای دائٍ ادوء من البخل“ بخل سے بڑھ کر کون سی بیماری ہے؟ (بخاري:۴۳۸۳)
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 615