الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اللہ تعالیٰ کی توحید اور احکام کا معترف شخص صدق دل سے جب ان کلمات کے ذریعے...
فوائد ومسائل:
(۱)اللہ تعالیٰ کی توحید اور احکام کا معترف شخص صدق دل سے جب ان کلمات کے ذریعے سے استغفار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس بندے کو معاف فرما دیتا ہے کیونکہ ان کلمات میں بندہ اپنی عبدیت، عاجزی اور خطا کار ہونے کا ذکر کرتا ہے اور اقرار بھی اور اللہ تعالیٰ کی عظمت و بڑائی کے ساتھ ساتھ اپنی التجاؤں کا محور اسی ایک ذات کو باور کراتا ہے اور یہی چیز اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہے۔
(۲) اللہ تعالیٰ نے مغفرت کے لیے چار شرطیں رکھیں ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَاِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اهْتَدَی﴾
”میں بہت زیادہ بخشنے والا ہوں اس شخص کو جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل صالح کیا، پھر ہدایت والا راستہ اختیار کیا۔“
گویا ایمان، توبہ، مستقبل میں اچھے عمل اور پھر نیکی والی زندگی چار بنیادی شرطیں ہیں اور سید الاستغفار میں بندہ ان چاروں باتوں کا اقرار کرتا ہے۔
(۳) بعض علماء نے توبہ اور استغفار میں یہ فرق کیا ہے کہ توبہ پہلے کیے پر معافي طلب کرنا اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کرنا ہے جبکہ استغفار میں سابقہ گناہ کی بخشش کا سوال ہوتا ہے مستقبل میں نہ کرنے کا عزم اس میں داخل نہیں۔ (فضل الله الصمد، حدیث مذکورہ)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 617