🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت میں کثرت کے ساتھ توبہ و استغفار کرنے کی ترغیب ہے۔ ایک روایت میں ہے،...
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت میں کثرت کے ساتھ توبہ و استغفار کرنے کی ترغیب ہے۔ ایک روایت میں ہے، آپ نے فرمایا:
((إنه لَیُغَانُ عَلٰی قلبی، وإنی لأستغفر اللّٰه في الیوم مائة مرةٍ)) (صحیح مسلم، الذکر والدعا، حدیث:۲۷۰۲)
”بلاشبہ میرے دل پر بھی بسا اوقات پردہ آجاتا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے ایک دن میں سو سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔“
اس لیے بندے کو چاہیے کہ ہر وقت اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافي کا طلب گار رہے۔
(۲) جو اذکار آپ مخصوص تعداد میں پڑھتے تھے انہیں مخصوص عدد کے ساتھ پڑھنا ہی افضل اور مسنون ہے۔ خود ساختہ مخصوص اذکار اور وظیفوں سے احتراز کرنا چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 621