الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ان تسبیحات سے مراد یہ ہے کہ جو شخص انہیں سوتے وقت یا نماز کے بعد پڑھتا...
فوائد ومسائل:
(۱)ان تسبیحات سے مراد یہ ہے کہ جو شخص انہیں سوتے وقت یا نماز کے بعد پڑھتا ہے جیسا کہ آپ کا معمول تھا اور آپ نے فقراء مہاجرین کو بھی سکھائی تھیں تو وہ کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا۔ اس لیے ان کا ورد ضرور کرنا چاہیے اور انہیں اپنی مصروفیات کا حصہ بنانا چاہیے۔
(۲) یہ اذکار تین طرح سے پڑھے جاسکتے ہیں:
٭ سبحان الله، الحمد لله تینتیس تینتیس مرتبہ اور الله اکبر چونتیس مرتبہ۔
٭ مذکورہ تینوں کلمات تینتیس تینتیس مرتبہ اور ایک مرتبہ لا اله الا الله وحدہ لا شریك له، له الملك وله الحمد وهو علی کل شیئٍ قدیر۔ (مسلم:۱۳۵۲)
٭ سبحان الله، الحمد الله، الله اکبر، لا اله الا الله پچیس پچیس مرتبہ۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 622