الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے مسنون دعاؤں کی اہمیت معلوم ہوتی ہے کہ ان میں کس قدر عظیم فائدہ ہے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے مسنون دعاؤں کی اہمیت معلوم ہوتی ہے کہ ان میں کس قدر عظیم فائدہ ہے کہ تھوڑے وقت اور قلیل الفاظ سے انسان بے پناہ خیر و برکت حاصل کرسکتا ہے۔
(۲) جو لوگ مسنون دعائیں چھوڑ کر خود ساختہ وظائف اور من گھڑت اذکار کے پیچھے دوڑتے ہیں، انہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبے کا ادراک ہی نہیں۔ ان کی مثال اس پیاسے کی طرح ہے جو مسلسل پیے جاتا ہے لیکن سیراب نہیں ہوتا۔ آپ کے بتائے ہوئے الفاظ جامع مانع ہیں۔ ان کے ساتھ دعا کرنے کا دوہرا فائدہ ہوتا ہے ایک اتباع سنت کا اور دوسرا دعا کا۔
(۳) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جامع کلمات عطا کیے ہیں کہ ان کے الفاظ تھوڑے اور مفہوم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی دعاؤں کو یاد کرنا چاہیے اور ان کے ذریعے سے دعا کرنی چاہیے۔ خود ساختہ لمبی چوڑی دعاؤں سے یہ بدرجہا بہتر ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 639