الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ہر مسلمان کا فرض ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے۔ اس سے...
فوائد ومسائل:
(۱)ہر مسلمان کا فرض ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھے۔ اس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے اور قیامت کے دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب نصیب ہوگا۔ جو شخص جتنا کثرت سے درود پڑھے گا اتنا ہی اسے آپ کا قرب نصیب ہوگا۔
(۲) یاد رہے درود پڑھنا عبادت ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔ آپ کے ساتھ محبت و عقیدت کا پہلا تقاضا یہ ہے کہ آپ کے ارشادات کا اتباع کیا جائے ورنہ درود بھی فائدہ نہیں دے گا۔ زبان اور عمل کی موافقت نہایت ضروری اور لازمی ہے۔
(۳) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر جس شخص کے سامنے ہو اسے چاہیے کہ آپ کا نام سن کر درود پڑھے، البتہ اذان میں اسی طرح کہنا چاہیے جیسے آپ نے سکھایا ہے۔ ایک روایت میں آپ کا نام سن کر درود نہ پڑھنے والے کو بخیل ترین آدمی کہا گیا ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 646