🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مرنے کے بعد انسان کو اس کا ٹھکانا دکھا دیا جاتا ہے۔ اس لیے انسان کو برے...
فوائد ومسائل:
(۱)مرنے کے بعد انسان کو اس کا ٹھکانا دکھا دیا جاتا ہے۔ اس لیے انسان کو برے ٹھکانے، یعنی جہنم سے پناہ طلب کرنی چاہیے کیونکہ وہ نہایت برا ٹھکانا ہے۔
(۲) آخرت کی پہلی منزل قبر ہے۔ اگر اس میں کامیابی ہوگئی تو اگلی منزلیں آسان ہو جائیں گی اس لیے عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے۔
(۳)مسیح دجال سے مراد ایک کانا شخص ہے جس کی آنکھ انگور کی طرح پھولی ہوگی وہ خدائی کا دعویٰ کرے گا اور پوری دنیا کا چکر لگائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے غیر معمولی کام سر انجام دینے کی اہلیت دے رکھی ہوگی۔ وہ لوگوں کو فتنے میں ڈالے گا کہ لوگ اسے اپنا الٰہ مان لیں گے اور یوں جہنم کا ایندھن بنیں گے۔ اس لیے اس کے فتنے سے اللہ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔
(۴) زندگی کا فتنہ یہ ہے کہ انسان دنیا میں الجھ کر آخرت کو بھول جائے۔ کوئی بیماری موذی مرض لاحق ہو جائے۔ اہل و عیال کی کثرت اور وسائل کی کمی ہو اور زندگی کا اصل مقصد انسان فراموش کر بیٹھے۔ یہ سب زندگی کے فتنے ہیں۔ موت کے وقت کلمہ نصیب نہ ہونا، کفر و نفاق پر موت، قبر میں سوال و جواب کی سختی اور عذاب قبر موت کے فتنے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنی چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 648