الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس جامع دعا میں دنیا و آخرت کی ہر بھلائی...
فوائد ومسائل:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس جامع دعا میں دنیا و آخرت کی ہر بھلائی کا سوال ہے۔ اس طرح کہ جب ہر قسم کے دشمن کے خلاف اللہ کی مدد حاصل ہو کہ وہ غالب ہو اور کوئی اس پر غالب نہ آسکے۔ دشمن کے فریب سے اللہ تعالیٰ محفوظ کر دے اور اس کی کوتاہیوں سے درگزر کردے اور ہدایت نصیب ہو اور ہر ظلم و زیادتی کرنے والے سے نبٹنے کا وعدہ ہو جائے۔ بندہ شکر گزار بھی ہو، کثرت سے ذکر کرنے والا ہو، اللہ سے ڈرنے والا ہو، اپنے رب کا فرمانبردار ہو اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کی توفیق بھی میسر ہو۔ توبہ قبول ہوتی ہو، گناہوں سے معافي مل جائے۔ دعا قبول ہوتی ہو، دل بھی سیدھا اور راہ مستقیم پر ہو اور زبان بھی ٹھیک ہو اور دل میں کینہ، بغض، اعتقادی اور روحانی کوئی بیماری نہ ہو۔ تویہ انسان یقیناً ولی کامل کے درجہ پر فائز ہوگا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمیں ایسا بنا دے اور ان دعاؤں کو یاد کرنے اور ان کے ذریعے سے مانگنے کی توفیق دے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 665