الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)شروع والی دعا ’’منه الجد‘‘ تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد...
فوائد ومسائل:
(۱)شروع والی دعا ”منه الجد“ تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے اس لیے اس کا ضرور اہتمام کرنا چاہیے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام اختیارات اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں اور صرف اسی کا حکم چلتا ہے۔ اس کے حضور اس کی فرمانبرداری ہی کی قیمت ہے جو جتنا زیادہ فرمانبردار ہے اتنی اس کی قدر زیادہ ہے اور وہی اس کی رحمت خاص کا مستحق بھی ہے۔ کسی مال دار یا جاہ و حشمت والے کا اقتدار اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ اس نے کتنے فرعون صفحہ ہستی سے مٹا دیے۔
(۲) دین کا علم بہت سے لوگوں کو ہے۔ معاشرے میں سیکڑوں لوگ آپ کو ملیں گے جو معلومات کا انسائیکلو پیڈیا ہیں لیکن فہم سے عاری ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی سمجھ اور ان کا صحیح مدعا اللہ تعالیٰ اپنے خصوصی بندوں کو عطا کرتا ہے۔ یہ وہ فہم ہے جو اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام، تابعین اور ان کے بعد محدثین کو عطا فرمایا۔ اس سے مقلدین کی مزعومہ فقاہت ہرگز مراد نہیں جس میں سارا زور امام کے مذہب کو ثابت کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے اور احادیث کو بالائے طاق رکھ کر ساری قوتیں قیل و قال پر صرف کی جاتی ہیں۔
(۳) اس سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے جذبہ اتباع سنت کا بھی پتا چلتا ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے جس حالت میں آپ کا فرمان سنا اسی کیفیت میں لوگوں کو بیان کیا۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 666