🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ دعا نہایت جامع ہے اسے ضرور اپنی زندگی کا معمول بنانا چاہیے کہ اگر انسان کا...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ دعا نہایت جامع ہے اسے ضرور اپنی زندگی کا معمول بنانا چاہیے کہ اگر انسان کا دین درست ہے اور راہ مستقیم پر گامزن ہے تو اسے سب کچھ مل گیا لیکن اگر دین میں بگاڑ آگیا تو دنیا جہان کی نعمتیں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں کیونکہ وہ بہت جلد ختم ہونے والی ہیں۔ یوں دنیا بھی برباد ہے کہ اس کے جانے کا غم ہر وقت سوار ہے اور آخرت بھی کہ اس کے لیے کچھ کیا نہیں۔
(۲) انسان دنیا میں جتنا دکھی ہو اس کے پاس ایک سہارا ہوتا ہے اور وہ ہے موت۔ وہ کہتا ہے ”مر جائیں گے جان چھوٹ جائے گی۔“ لیکن اگر مرکر بھی جان نہ چھوٹی کہ دنیا معصیت اور نافرمانی میں گزرتی رہی اور موت کے بعد عذاب سے واسطہ پڑا تو کیا بنے گا۔ اس لیے آپ نے دعا فرمائی کہ باری تعالیٰ میری زندگی اپنی فرمانبرداری میں لگا دے اور جو کام تجھے ناپسند ہیں ان سے مجھے دور کر دے تاکہ موت میرے لیے رحمت و سکون کا ذریعہ بنے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 668