الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ہر وہ مصیبت جس کا انسان متحمل نہ ہو اور اسے دور کرنے کی طاقت نہ رکھے...
فوائد ومسائل:
(۱)ہر وہ مصیبت جس کا انسان متحمل نہ ہو اور اسے دور کرنے کی طاقت نہ رکھے وہ جہد البلاء ہے۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ اس کا مطلب مال کی کمی اور اہل و عیال کی کثرت ہے۔ مراد اس سے ہر شدید مصیبت ہے۔ (فضل الله الصمد)
(۲) سعادت و خوش بختی کی ضد بدبختی ہے۔ دنیا و آخرت کے معاملات میں ایسی صورت حال سے دور چار ہونا کہ بے بس ہو جانا اور آنے والی آزمائش میں ناکام ہو جانا بدبختی ہے۔ اور پر مشقت زندگی کی انتہا اور اس کا آخری سٹیج ہے۔
(۳) بری تقدیر کا مطلب ہے کہ ایسا فیصلہ جو انسان کی دنیا و آخرت کے نقصان کا باعث ہو، اس کا تعلق مال سے ہو یا ایمان سے۔ اسے برا بندوں کی نسبت سے کہا گیا ہے ورنہ اللہ تعالیٰ کا ہر حکم حسن پر مبنی ہے۔
(۴) راوی نے جس لفظ کا اضافہ کیا ”وہ شماتة الاعداء“ ہے جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباري ۱۱؍۱۴۸ میں وضاحت فرمائی ہے۔ اور یہ ایک دوسری حدیث سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے دیکھیے:(الصحیحة للالباني، حدیث:۱۵۴۱)اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کلمہ راوی کا اپنا نہیں بلکہ انہوں نے حدیث سے لیا ہے۔
(۵) اس سے رواۃ حدیث کی دیانت داری کا بھی پتا چلتا ہے کہ انہوں نے کس قدر دیانت سے احادیث جمع کیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 669