🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ یہاں برف اور اولوں سے دھونے کی...
فوائد ومسائل:
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ یہاں برف اور اولوں سے دھونے کی دعا کی گئی ہے جبکہ گرم پانی سے صفائی زیادہ اچھی ہوتی ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ گناہوں کے دل پر تین طرح کے اثرات مرتب ہوتے ہیں:(۱)حرارت، (۲)نجاست (۳)ضعف اور کمزوری۔ گویا گناہ ان لکڑیوں کی طرح ہیں جو آگ کو بھڑکاتی ہیں۔ گناہ جس قدر زیادہ ہوں دل کی آگ اسی قدر زیادہ بھڑکتی ہے۔ پانی میل کو دور کرتا ہے اور آگ کو بجھاتا ہے اور اگر پانی ٹھنڈا ہو تو جسم اس سے مضبوط ہوتا ہے اور اسے قوت ملتی ہے اور اگر برف اور اولے ہوں تو زیادہ مضبوطی کا باعث ہے اور گناہوں کے اثرات کو اچھی طرح زائل کرنے والا ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 676