🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: قوم عاد پر جب عذاب آیا تو وہ بادلوں کے اندر تھا۔ قوم سمجھی کہ یہ مینہ...
فوائد ومسائل:
قوم عاد پر جب عذاب آیا تو وہ بادلوں کے اندر تھا۔ قوم سمجھی کہ یہ مینہ برسائے گا لیکن اس میں عذاب تھا۔ قوم نوح پر عذاب کے وقت بھی آسمان سے خوب پانی برسا۔ اس لیے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ صورت حال دیکھ کر گھبرا جاتے کہ کہیں اس میں بھی عذاب نہ ہو اس لیے اللہ تعالیٰ سے معافي مانگتے ہوئے اس کی طرف رجوع فرماتے۔ ہونے والی بارش کے مفید اور نفع بخش ہونے کی التجا کرتے۔ ہمیں بھی چاہیے کہ اس موقع پر یہ دعا پڑھا کریں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 686