🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۂ نصر...
فوائد ومسائل:
(۱)حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۂ نصر میں جس حمد و ثنا اور استغفار کا حکم دیا گیا آپ اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے یہ دعا پڑھتے تھے۔ (فتح الباری:۱۱؍۱۹۸)
(۲) اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کو تعلیم دی ہے کہ وہ کثرت سے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کریں اور اس کے حضور اپنے گناہوں کا اعتراف کرکے معافي کی درخواست کرتے رہیں۔
(۳) جو شخص جس مقام و مرتبے کا اہل ہوتا ہے اللہ تعالیٰ وہی مقام اسے عطا کرتا ہے عروج و زوال دینے والا وہی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 689