🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ جس سے محبت ہو اسے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ جس سے محبت ہو اسے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اس کے تقاضوں کو پورا کرے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ آدمی جس سے محبت کرے اسے آگاہ کرے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔
(۲) حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نہایت خوش نصیب اور صاحب فضیلت تھے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود محبت کا اظہار فرمایا۔
(۳) اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر آدمی فرمانبرداری کے راستہ پر نہیں چل سکتا اور اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کا ذکر اور عبادت ناممکن ہے۔ نماز ادا کرکے اس دعا کا ورد یہ اظہار کرنے کے لیے ہے کہ جو عبادت میں نے سر انجام دی ہے وہ تیری توفیق کے بغیر ناممکن ہے اور میں اس کا صحیح حق ادا نہیں کرسکا۔ مجھے اس کو مزید بہتر بنانے کی توفیق دے۔ نیز اس کی توفیق مزید شکر کی متقاضی ہے جس کی توفیق بھی میں تجھ ہی سے مانگتا ہوں۔
(۴) اس سے معلوم ہوا کہ فرض نماز کے بعد خود ساختہ ورد کی بجائے مسنون اذکار کا اہتمام ضروری ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 690