🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ روایت دیگر طرق اور شواہد کی بنا پر صحیح ہے لیکن فرشتوں کی تعداد کا ذکر...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت دیگر طرق اور شواہد کی بنا پر صحیح ہے لیکن فرشتوں کی تعداد کا ذکر درست نہیں۔ صحیح روایت میں یہ عدد تیس اور کچھ زیادہ مذکور ہے۔
(۲) تمام طرق سے معلوم ہوتا ہے کہ اس صحابی نے یہ الفاظ نماز میں سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد کہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استفسار کا مقصد لوگوں کو تعلیم دینا تھا کہ وہ بھی یہ الفاظ پڑھا کریں۔
(۳) جو کام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہوا اور آپ نے سکوت فرمایا یا اس کی تصدیق کر دی تو وہ حدیث کا درجہ حاصل کرلیتا ہے۔ اسے حدیث تقریری کہا جاتا ہے۔ اس کو دلیل بنا کر بدعات کا جواز کشید کرنا درست نہیں۔ اب ہم یہ دعا اس لیے پڑھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تصدیق کی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 691