الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)پہلی دعا صبح و شام کے اذکار میں ہے جس میں جسم کے دو اہم اعضاء کی...
فوائد ومسائل:
(۱)پہلی دعا صبح و شام کے اذکار میں ہے جس میں جسم کے دو اہم اعضاء کی سلامتی اور کار آمد رہنے کی دعا کی گئی ہے کیونکہ عقلی اور نقلی دلائل کو سمجھنے کا تعلق انہی دونوں اعضاء سے ہے۔ دوسری دعا میں کفر اور فقر نیز عذاب سے پناہ مانگی گئی کیونکہ مسلمان کی پناہ گاہ صرف ذات باری تعالیٰ ہے۔ فقر اور کفر کو ایک ساتھ ذکر اس لیے کیا کہ بسا اوقات فقر انسان کو کفر تک لے جاتا ہے۔
(۲) مذکورہ اذکار کو صبح و شام باقاعدگی سے تین تین بار پڑھنا مسنون ہے۔ نیز اس سے اتباع سنت کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
(۳) مضطرب اور پریشان حال کی دعا اس سے پہلے بھی گزری ہے۔ یہ دونوں دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں۔ اس کا ادب یہ ہے کہ انسان اپنے معاملات اللہ تعالیٰ کے سپرد کرے اور اپنی بے بسی کا اظہار کرکے اللہ کی رحمت کا امیدوار بنے۔
(۴) اس سے توحید باری تعالیٰ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ ہر دعا کے آخری میں توحید باری تعالیٰ کا اقرار ہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 701