الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)استخارہ جائز اور مباح کاموں میں ہوگا۔ حرام اور ناجائز کاموں میں نہیں ہے بلکہ ان سے...
فوائد ومسائل:
(۱)استخارہ جائز اور مباح کاموں میں ہوگا۔ حرام اور ناجائز کاموں میں نہیں ہے بلکہ ان سے ہر صورت بچنا ضروری ہے۔
(۲) استخارہ اہم امور میں ہوگا۔ روز مرہ کے کاموں، جیسے کھانے، پینے وغیرہ میں استخارہ نہیں ہوگا۔ اسی طرح فرائض کی ادائیگی کے لیے بھی استخارہ کی ضرورت نہیں اور نہ اس بنیاد پر اسے ترک کیا جاسکتا ہے۔
(۳) استخارہ دو مباح اور مستحب کاموں میں سے ایک کے انتخاب کے لیے ہوگا، مثلاً:کوئی شخص شادی کرنا چاہتا ہے اس کے سامنے دو یا چار رشتے ہیں اور سبھی بظاہر اچھے ہیں تو وہ استخارہ کرلے۔ جس کی طرف میلان ہو جائے، وہاں رشتہ کرلے۔ یا ایک جائز کام کے لیے بھی استخارہ کیا جاسکتا ہے، مثلاً کسی کے ساتھ شراکت کرنا چاہتا ہے یا کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہے تو بھی استخارہ مستحب ہے۔
(۴) استخارے کے لیے خواب میں کچھ نظر آنا ضروری نہیں۔ اگر وہ کام بہتر ہوا تو اس کی طرف از خود میلان ہو جائے گا۔ انسان کو چاہیے کہ ظاہری صورت حال دیکھ کر فیصلہ کرلے۔
(۵) استخارہ اس شخص کو کرنا چاہیے جس کا معاملہ ہے، مثلاً لڑکے یا لڑکی کی شادی کا معاملہ ہے تو اس کے والدین یا سرپرست اور وہ خود استخارہ کرے۔ کسی سے استخارہ کروانے کی کوئی صحیح دلیل نہیں۔ اسی طرح آن لائن استخارے کی بھی کوئی حیثیت نہیں۔
(۶) استخارے کی دعا نماز کے تشہد میں بھی کی جاسکتی ہے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد بھی۔ اصل طریقہ تو یہی ہے کہ دو رکعت پڑھ کر بعد میں دعاکرے کیونکہ حدیث میں ہے:”فلیرکع رکعتین ثم یقول“ کے الفاظ ہیں یعنی وہ دو رکعت پڑھے پھر وہ کہے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 703