🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا واسطہ دے کر اللہ...
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا واسطہ دے کر اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا چاہیے، خصوصاً اسم اعظم کے وسیلے سے مانگنا زیادہ قبولیت کا باعث ہے۔ اسم اعظم کیا ہے؟ اس بارے میں مختلف آراء ہیں۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اللّٰه لَا إله الاّ هو الأحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن له کفوًا أحدٌ۔ امام شوکانی رحمہ اللہ نے لا إلہ إلاَّ ہو الحي القیوم کو اسم اعظم کہا ہے۔ تمام دعاؤں سے معلوم ہوتا ہے کہ اسم اعظم لفظ اللہ ہے۔ کیونکہ اسم اعظم کے بارے میں جتنی روایات ہیں سبھی میں لفظ ”اللہ“ مشترک ہے۔ (شرح صحیح الأدب المفرد:۴؍۳۸۴)
(۲) یہ جائز وسیلہ ہے۔ اس کے علاوہ کسی سے دعا کروانا، نیک اعمال کا وسیلہ دینا بھی جائز ہے اس کے علاوہ خود ساختہ اور بدعی وسیلوں حتی کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک کا وسیلہ دینا بھی ناجائز ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 705