🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
554۔ اردو حاشیہ : ➊ تربیت اور تزکیر کے لئے نمازیوں کی حاضری لگائی جا سکتی ہے۔ ➋ انسانی...
554۔ اردو حاشیہ:
➊ تربیت اور تزکیر کے لئے نمازیوں کی حاضری لگائی جا سکتی ہے۔
➋ انسانی کمزوری ہے کہ وہ دنیاوی اور فوری فوائد کے لئے ہر طرح کی مشقت برداشت کر لیتا ہے۔ مسلمان کو چاہیے کہ اپنی نظر آخرت پر رکھے۔ نوخیز بچوں کو ترغیب و تشویق کی خاطر اگر انعامات دیئے جایئں تو بھی جائز ہے۔ اسی طرح تبلیغی اجتماعات میں دعوت وغیرہ کا اہتمام لوگوں کی رغبت کو بڑھا سکتا ہے۔
➌ بڑی مسجد میں حاضرین کی کثرت کے لہاظ سے اگرچہ ثواب زیادہ ہے لیکن اگر قریبی مسجد کو آباد کرنے کی نیت سے ترجیح دی جائے تو ان شاء اللہ اس میں بھی بہت فضیلت ہو گی۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 554