الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بندے کی سوچ اور اس کا علم نہایت محدود ہے۔ اس لیے وہ ظاہری اور سطحی فوائد...
فوائد ومسائل:
(۱)بندے کی سوچ اور اس کا علم نہایت محدود ہے۔ اس لیے وہ ظاہری اور سطحی فوائد کا سوچتا ہے۔ اگر اسے ظاہراً نفع نہ ملے تو وہ سمجھ بیٹھتا ہے کہ وہ خسارے میں ہے۔ لیکن خالق کائنات بندے کے مفاد کو اس سے بہتر جانتا ہے کہ کون سی چیز ان کے لیے مناسب ہے اور کون سی غیر موزوں ہے اس لیے وہ اپنی حکمت کے مطابق دیتا ہے۔
(۲) جس طرح مریض آدمی کو اس کی چاہت کی ہر چیز نہیں دی جاتی اسی طرح مریض دنیا کو بھی اس کی ہر خواہش اللہ تعالیٰ نہیں دیتا بلکہ صرف وہی دیتا ہے جو اس کے لیے سود مند ہو، خصوصاً مسلمان کے ساتھ اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے اس لیے اس دنیا سے زیادہ اس کی آخرت کو بہتر فرماتا ہے۔ اس لیے بندے کو چاہیے کہ اپنی سمجھ کے مطابق کثرت سے مانگتا رہے اور کبھی یہ نہ کہے کہ میری دعا قبول نہیں ہوئی بلکہ یہ امید رکھے کہ وہ حدیث میں مذکور چیزوں میں سے ایک چیز کو حاصل کر چکا ہے۔
(۳) یاد رہے کہ ان عوارض سے بچا جائے جو دعا کی قبولیت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 711