🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث میں شرک سے مراد ریاکاری، دکھلاوا اور عجب ہے کہ انسان اپنے آپ کو بڑا...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث میں شرک سے مراد ریاکاری، دکھلاوا اور عجب ہے کہ انسان اپنے آپ کو بڑا سمجھے اور اللہ کی خوشنودی کی بجائے لوگوں کی داد لینے کے لیے نیکی کرے۔ لیکن جب انسان کو اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوجاتی ہے اور اپنی ذات کو بھی پہچان لیتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اس کا ہر کمال اور فضل وشرف اس کا اپنا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا عطاہ کردہ ہے۔
(۲) آج بہت سے لوگ حتی کہ علماء بھی ریاکاری کے اس شرک میں مبتلا ہیں کہ ہر نیکی مخلوق کو خوش کرنے اور ان پر اپنی دھاک بٹھانے کے لیے کرتے ہیں۔ شہرت طلبی کی اس لذت میں اپنی خواہشات کی تسکین کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ عبادات میں مشغول اور معاصی سے دور ہیں حالانکہ یہ عبادت وریاضت وہ خالق کو راضی کرنے کے بجائے نفس کی لذت کے لیے کرتے ہیں۔
(۳) مذکورہ دعا شرک اصغر اور اکبر دونوں سے بچنے کے لیے ہے اس لیے اسے ضرور حرز جان بنانا چاہیے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 716