الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ کسی سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے یا سرزنش کرنے کے...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ کسی سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے یا سرزنش کرنے کے لیے اس کی بات دہرانا جائز ہے۔ اس میں ڈانٹ کے ساتھ شفقت کا اظہار بھی ہے۔
(۲) اللہ تعالیٰ کو وہ عمل پسند ہے جس پر ہمیشگی کی جائے خواہ تھوڑا ہی ہو۔ اس لیے آپ نے سائل کو تھوڑا عمل اختیار کرنے کا حکم دیا۔ آپ ہر سائل کو اس کی حیثیت کے مطابق جواب دیتے اور ایمان کے مطابق عمل کا حکم ارشاد فرماتے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو کو ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کا حکم دیا اور یہ صورت سب سے افضل ہے لیکن اس کے لیے جسے باقاعدگی کی امید ہو ورنہ مہینے میں تین روزے رکھ لے۔ اور یہ روزے ایام بیض یعنی اسلامی مہینے کی ۱۳، ۱۴، ۱۵ تاریخ کو رکھے جائیں جیسا کہ بہت سے صحابہ کا اس پر عمل تھا۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 731