🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے فرمان سے معلوم ہوا کہ اگر کسی کے سامنے کسی...
فوائد ومسائل:
(۱)سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے فرمان سے معلوم ہوا کہ اگر کسی کے سامنے کسی مسلمان کی غیبت کی جائے تو اسے غیبت کرنے والے کو روکنا چاہیے اور مسلمان کا دفاع کرنا چاہیے ورنہ وہ بھی اسی زمرے میں آئے گا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
((من رَدَّ عَنْ عِرْضِ أخِیهِ رَدَّ اللّٰهُ عَنْ وَجْهِهِ النَّارَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ))(ترمذي:۱۹۳۱)
”جو شخص کسی مسلمان کی عزت کا دفاع کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے سے آگ کو دور کر دے گا۔“
(۲) سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ قول مختلف احادیث رسول سے ماخوذ ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 734