الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے، تاہم فوت شدہ شخص کا معاملہ اللہ کے سپرد کر دینا...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے، تاہم فوت شدہ شخص کا معاملہ اللہ کے سپرد کر دینا چاہیے اس کی برائی بیان نہیں کرنی چاہیے جبکہ وہ مسلمان بھی ہو۔ کیونکہ ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے اس کو معاف کر دیا ہو۔ نیز سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ کا قصہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فوت شدگان کو برا بھلا کہنے سے منع کیا ہے۔ ارشاد نبوی ہے:
((لا تسبو الاموات فاتهم قد افضوان الی ما قدموا))(صحیح بخاري:۱۳۹۳)
”فوت شدگان کو برا نہ کہو کیونکہ وہ اپنے کیے ہوئے کو مل چکے ہیں (اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ اب ہمیں ان کے بارے میں کوئی بات کرنے کی ضرورت اور فائدہ نہیں۔ البتہ ان کی کوبیاں بیان کی جا سکتی ہیں بلکہ مستحسن ہے تاکہ اللہ کے ہاں گواہی ہو جائے۔“
(۲) زندہ کی طرح مردہ شخص کی غیبت کرنا بھی مردار کھانے کے مترادف ہے آپ نے فرمایا کہ مردار کھانا تمہیں پسند نہیں اور اسے بڑا جرم کرتے ہوئے تمہیں جھجک کیوں محسوس نہیں ہوئی۔
(۳) حضرت ماعز نے گناہ سے سچی توبہ کی اور حد کے نفاذ کا اصرار کیا تاکہ آخرت کی سزا سے بچ جائے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔ معلوم ہوا کہ حدود انسان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں۔ ایک حدیث میں اس کی صراحت ہے، آپ نے فرمایا:
((وَمَنْ أصَابَ مِنْ ذَالِكَ شَیْئًا فُعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ کَفَّارَتُهُ))(صحیح البخاري، الحدود:۶۷۸۴)
”اور جس نے کسی گناہ کا ارتکاب کیا اور پھر اسے اس کی سزا مل گئی تو وہ اس کا کفارہ بن جائے گی۔“
(۴) گناہ کرنے والے کی اصلاح کے لیے اسے تنبیہ کرنا جائز ہے، تاہم اسے محض تنقید کا نشانہ بنانا، عار دلانا یا اُسے سزا ملنے کے بعد اس کی برائی کرنا ناجائز ہے بلکہ بسا اوقات گناہ کرنے والا توبہ کرکے مغفرت کروا لیتا ہے اور تبصرہ کرنے والے تباہ ہو جاتے ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 737