الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بچوں کے سر پر دست شفقت پھیرنا مسنون امر ہے اور ان کے لیے دعا کرنا بھی...
فوائد ومسائل:
(۱)بچوں کے سر پر دست شفقت پھیرنا مسنون امر ہے اور ان کے لیے دعا کرنا بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے جس پر حضرت کعب بن عمرو رضی اللہ عنہ نے عمل کیا۔ نیز بچوں اور نوجوانوں کو احادیث رسول سے آگاہ کرنا چاہیے تاکہ ان میں اتباع سنت کا جذبہ پیدا ہو۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ ماتحتوں کے ساتھ نہایت حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے اور اپنی ضرورتوں کی طرح ان کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔
(۳) یمن سے آنے والی چادروں کو معافری چادریں کہا جاتا تھا اور یہ یمن میں ایک قبیلے معافر کی طرف منسوب تھیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 738