الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اللہ تعالیٰ نے انسان کے مال اور اوقات میں مہمانوں کا حق رکھا ہے۔ ایک دن اور...
فوائد ومسائل:
(۱)اللہ تعالیٰ نے انسان کے مال اور اوقات میں مہمانوں کا حق رکھا ہے۔ ایک دن اور رات پرتکلف کھانا پیش کرنا ضروری ہے اور اس میں ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق کرنے کا پابند ہے، مزید تین دن تک ضیافت کرنا بھی اس کے ذمے ہے۔ اس کے بعد جو دے گا وہ صدقہ ہے۔
(۲) کوئی شخص اگر یہ حق نہ دے تو اس سے زبردستی بھی لیا جاسکتا ہے۔
(۳) تین دن تک ضیافت کو محدود کرکے مہمان کو یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ کسی کے ہاں ڈیرے ہی نہ ڈال لے کہ میزبان تنگ آجائیں۔ ایک روایت میں یہ صراحت ہے کہ کوئی شخص کسی بھائی کو تنگ نہ کرے کہ وہ کسی کے ہاں زیادہ دیر ٹھہرا رہے اور ان کے پاس اسے دینے کے لیے کچھ نہ ہو۔ (الادب المفرد، ح:۷۴۳)
(۴) پڑوسی اور خاموشی کے حوالے سے گزشتہ اوراق میں تفصیلات گزر چکی ہیں۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 741