الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)افضل اور بہتر یہ ہے کہ مہمان کے ساتھ مل کر کھایا جائے لیکن اگر کسی وجہ...
فوائد ومسائل:
(۱)افضل اور بہتر یہ ہے کہ مہمان کے ساتھ مل کر کھایا جائے لیکن اگر کسی وجہ سے انسان خود شامل نہ ہو تو بھی کوئی حرج نہیں۔
(۲) ازدواجی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اس لیے مرد کو چاہیے کہ وہ حوصلے اور صبر سے کام لے۔ خواتین کے لیے اس میں یہ درس ہے کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی بیوی نے اگرچہ وقتی طور پر تلخ کلامی کی لیکن بعد ازاں مہمان کے لیے کھانا تیار کیا۔ اس لیے ناراضگی کو جلد ختم کر دینا چاہیے کیونکہ جھگڑا جب طوالت اختیار کر جائے تو کینے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔
(۳) اس سے معلوم ہوا کہ کلام میں توریہ کرنا جائز ہے، توریہ یہ ہے کہ ایسے الفاظ بولنا جن سے دو معنی مراد لیے جاسکتے ہوں۔ ظاہری معنی کو ترک کرکے مجازی یا دور کے معنی مراد لینا توریہ کہلاتا ہے۔
(۴) اسلام سابقہ تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے بشرطیکہ اسلام کے بعد کی زندگی بدل جائے اور احکام الٰہی پر عمل ہو۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 747