الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)بیوی بچوں پر خرچ کرنا انسان کے فرائض میں شامل ہے اس کے باوجود اس پر نہ...
فوائد ومسائل:
(۱)بیوی بچوں پر خرچ کرنا انسان کے فرائض میں شامل ہے اس کے باوجود اس پر نہ صرف اجر ملتا ہے بلکہ یہ افضل ترین صدقہ ہے۔ تاہم اس میں شرط یہ ہے کہ انسان فرائض کی سبکدوشی کے ساتھ ساتھ ثواب کی نیت رکھے۔
(۲) بیوی بچوں پر خرچ کرنا جہاں افضل ترین صدقہ ہے وہیں اس ذمہ داری سے غفلت شدید گناہ بھی ہے۔ ارشاد نبوی ہے:
((کَفي بِالْمَرْءِ اِثْمًا أنْ یُضَیِّعَ مَنْ یَقُوتُ))(سنن أبي داود، الزکاة، حدیث:۱۴۴۲)
”آدمی کے گناہ کار ہونے کے لیے یہی کافى ہے کہ وہ انہیں ضائع کر دے جن کی کفالت اس کے ذمے ہے۔“

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 748