🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس سے معلوم ہوا کہ اعمال کے بھی درجات ہیں اور اسی حساب سے اجر ملتا ہے۔...
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ اعمال کے بھی درجات ہیں اور اسی حساب سے اجر ملتا ہے۔ مال خرچ کرنے میں سب سے مقدم انسان کے بیوی بچے ہیں۔ اگر ان سے بچ رہے تو باقی مذکورہ مصارف میں خرچ کرنا چاہیے۔
(۲) یاد رہے کہ اس سے مراد بنیادی ضروریات ہیں، عیاشی مراد نہیں کہ کوئی شخص لاکھوں روپے عیاشیوں پر لگا دے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرتے وقت کہے کہ بچوں کا خرچہ پورا نہیں ہوتا۔
(۳) حالات و ظروف کے بدلنے سے افضل و ادنی کی ترتیب بدل جاتی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 751