الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: بظاہر اسلام کا اظہار کرنے والا اور دل سے اس کے بارے میں نفرت رکھنے والا یا...
فوائد ومسائل:
بظاہر اسلام کا اظہار کرنے والا اور دل سے اس کے بارے میں نفرت رکھنے والا یا عملی منافق جس کے کام منافقوں والے ہیں، اسے عزت و تکریم کے ساتھ بلانا یا اسے اپنا سید اور سردار سمجھنا اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا دشمن مسلمانوں کا سردار نہیں ہوسکتا، تاہم انسان ہونے کے ناطے جو اس کے حقوق ہیں وہ اسے دیے جائیں۔ یاد رہے یہ اس وقت ہے جب کسی کا نفاق واضح ہو، یہ نہیں کہ جس سے انسان کی نہ بنے، اسے منافق قرار دے دے۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 760