🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)جس طرح اپنا تزکیہ خود کرنا منع ہے اسی طرح کسی کے منہ پر اس کی تعریف...
فوائد ومسائل:
(۱)جس طرح اپنا تزکیہ خود کرنا منع ہے اسی طرح کسی کے منہ پر اس کی تعریف کرنا بھی مذموم امر ہے کیونکہ اس سے خطرہ ہے کہ وہ شخص اپنے آپ کو پارسا سمجھنا شروع کر دے اور تباہ ہو جائے، البتہ اگر کسی شخص کے بارے میں یقین ہو کہ یہ سامنے تعریف کرنے سے غرور میں مبتلا نہیں ہوگا تو اس کی منہ پر تعریف کرنا جائز ہے۔ اور جس کی تعریف کی جائے اسے مذکورہ دعا پڑھنی چاہیے جو اس بات کا اظہار ہے کہ یا اللہ یہ تیری دی ہوئی عزت اور پردے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ اپنی شہرت کراؤں اس لیے میرا مؤاخذہ نہ فرمانا اور میرے جن گناہوں کا انہیں علم نہیں وہ معاف فرما دینا اور مجھے رسوا نہ کرنا۔
(۲) اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ کسی کے اچھے کام پر اس کی حوصلہ افزائی بھی نہ کی جائے۔ خوشامد اور حوصلہ افزائی میں فرق ظاہر ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 761