🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: مطلب یہ ہے کہ اگر کسی چیز کا علم نہ ہو تو انسان کو کہنا چاہیے کہ...
فوائد ومسائل:
مطلب یہ ہے کہ اگر کسی چیز کا علم نہ ہو تو انسان کو کہنا چاہیے کہ مجھے اس کا علم نہیں۔ اگر علم ہو تو پھر اس میں بخل سے کام نہیں لینا چاہیے بلکہ حقیقت حال سے آگاہ کر دینا چاہیے۔ اگر انسان کو کسی چیز کا علم نہ ہو اور انسان کہے کہ اللہ جانتا ہے کہ ایسے ہے اور وہ چیز اس طرح نہ ہو تو اس نے ایسی بات اللہ کی طرف منسوب کر دی جو اس نے نہیں کہی اور یہ کبیرہ گناہ ہے۔ صحابہ کرام کا یہ کہنا کہ اللہ زیادہ بہتر جانتا ہے اس بنا پر نہیں تھا کہ وہ عار محسوس کرتے ہوں کہ انہیں علم نہیں اور بعد والے اپنے بارے میں عدم علم کی نفي معیوب سمجھتے ہیں۔ اس لیے وہ سائل کو مغالطے میں ڈالنے کے لیے ایسا کہتے ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 764