الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)مذکورہ بالا تینوں احادیث میں لفظ ویحک اور ویلک استعمال ہوا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ بتانا...
فوائد ومسائل:
(۱)مذکورہ بالا تینوں احادیث میں لفظ ویحک اور ویلک استعمال ہوا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ محاورہ ہے اور اس سے حقیقی معنی مراد نہیں ہوتے بلکہ یہ اظہار تعجب، افسوس اور زجر و توبیخ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
(۲) پہلی حدیث سے معلوم ہوا کہ قربانی کا جانور اگر سواری کے قابل ہو تو اس پر سواری جائز ہے، تاہم اگر متبادل کوئی سواری موجود ہو تو اس پر سوار نہ ہونا افضل ہے۔ صحیح مسلم (۳۲۱۴)میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((ارکبها بالمعروف اذا الجئت الیها حتی تجدا ظهرًا))
”اس پر معروف طریقہ سے سوار، اگر تو اس کی طرف مجبور کیا جائے حتیٰ کہ تو کوئی اور سواری پا لے۔“
اس سے پتا چلتا ہے کہ مجبوری کی صورت میں قربانی کے جانور پر سواری جائز ہے ویسے نہیں، اور زیر مطالعہ حدیث میں مجبور شخص کا ہی ذکر ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس صورت میں بھی سوار ہونا درست نہ سمجھتا ہو گا۔
دوسرے اثر سے معلوم ہوا کہ کھانا کھانے کے بعد وضو ضروری نہیں اور نہ اس سے سابقہ وضو ٹوٹتا ہے،ا لبتہ اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے صحیح احادیث سے پتا چلتا ہے کہ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنا ضروری ہے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کیا میں بکری کے گوشت سے وضو کروں؟ آپ نے فرمایا:اگر تو چاہے اور اونٹ کے گوشت سے وضو کے بارے میں سوال ہوا تو آپ نے فرمایا:ہاں اونٹ کے گوشت سے وضو کر۔ دونوں سوالوں کے جواب میں فرق ہے معلوم ہوا کہ اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنا ضروری ہے۔ (مسلم:۸۰۲)
تیسری حدیث میں خارجیوں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر اعتماد نہیں ہوتا۔ آپ کی لائی ہوئی شریعت اور تقسیم کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں آج جو لوگ قرآن و حدیث کو چھوڑ کر دوسری راہ اختیار کیے ہوئے تقلید کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں جائزہ لینا چاہیے کہ احادیث رسول اور قول امام میں تضاد آجائے تو ان کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ زبان سے احادیث و سنت کی باتیں اور عمل کے لیے قول امام! فاعتبرو یا اولی الابصار۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 774