🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس روایت کا بظاہر باب سے کوئی تعلق نہیں۔ ابو داود (۳۲۳۰)کی روایت میں ہے ’’ویحک الق...
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت کا بظاہر باب سے کوئی تعلق نہیں۔ ابو داود (۳۲۳۰)کی روایت میں ہے ”ویحک الق سبتیتیک“ تیرے لیے بربادی ہو اپنے سبتی جوتے اتار دے۔ معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری نے ویحک والی روایت کی طرف اشارہ کیا ہے۔
(۲) بہتر اور افضل یہ ہے کہ قبرستان میں جوتے اتار دیے جائیں جیسا کہ آپ نے اس شخص کو حکم دیا، تاہم اگر کوئی پہن لیتا ہے تو اس کی گنجائش بھی موجود ہے کیونکہ آپ سے قبرستان میں جوتے پہننے بھی صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔ گویا نہی تنزیہی ہے اور فعل جواز کے لیے ہے۔
(۳) اس روایت سے معلوم ہوا کہ کافر اور مسلمان کو ایک ساتھ نہیں دفنانا چاہیے۔ بلکہ مسلم اور غیر مسلم کا قبرستان الگ الگ ہونا چاہیے۔
(۴) جس نام کے معنی سے کسی بدشگونی کا خدشہ ہو یا بولنے کے اعتبار سے وہ نام مناسب نہ ہو تو اسے بدل دینا چاہیے، تاہم ہر نو مسلم کا نام بدلنا ضروری نہیں ہے بشرطیکہ وہ شرکیہ نہ ہو۔
(۵) بعض نے سبتی اور دوسرے جوتوں کا فرق کیا ہے لیکن اس فرق کی کوئی واضح دلیل نہیں ہے
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 775