الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: بعض امور وہ ہیں کہ جن کا کلی اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ ان میں صرف...
فوائد ومسائل:
بعض امور وہ ہیں کہ جن کا کلی اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ ان میں صرف یہ کہنا چاہیے کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے چاہا۔ اور بعض امور میں اللہ تعالیٰ نے بندوں کو اختیار دیا ہے لیکن وہ اختیار بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے تابع ہے، وہ اس میں اللہ کے برابر اور ہمسر نہیں ہیں، لہٰذا ایسے امور میں بھی ایسا انداز اختیار نہیں کرنا چاہیے جس سے شراکت کا شبہ بڑے، مثلاً جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ جیسے اللہ نے چاہا اور پھر آپ نے چاہا۔ کیونکہ ماشاء اللہ وشئت میں واؤ شراکت پر دلالت کرتا ہے۔ اس میں نیت کا عمل دخل نہیں ہے ظاہری اور لفظی طور پر بھی ایسے الفاظ سے گریز کرنا چاہیے جن میں شرک کا شبہ ہو۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 783