الشیخ عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ
563۔ اردو حاشیہ : اس انداز کی کئی احادیث ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے انہیں...
563۔ اردو حاشیہ:
اس انداز کی کئی احادیث ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے انہیں آخری اوقات میں فرمایا ہے۔ اور واضح کیا ہے کہ کہیں ہمیں علم چھپانے کا گناہ نہ ہو۔ دراصل ان احادیث میں اللہ تعالیٰ کی رحمت عامہ اور اعمال خیر پر انتہائی اجر عظیم کا ذکر آیا ہے۔ جس سے عام لوگوں کے لئے یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ چند ایک بار کے عمل پر تکیہ کر بیٹھیں گے اور پھر بے عمل ہو جایئں گے۔ اس لئے ان صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نے ان کو کھلے عام بیان نہیں فرمایا بلکہ اپنے آخری اوقات میں کتمان علم (علم چھپانے) کے گناہ کے خوف سے بیان کیا۔ لہٰذا علماء اور وعاظ کو بھی ایسی احادیث خاص علمی حلقات اور دانا لوگوں کی مجالس ہی میں بیان کرنی چاہیں۔

سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی 563