🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)یہ روایت حکماً مرفوع ہے کیونکہ ایسی بات اپنی رائے اور اجتہاد سے نہیں کی جاسکتی۔ (۲)...
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت حکماً مرفوع ہے کیونکہ ایسی بات اپنی رائے اور اجتہاد سے نہیں کی جاسکتی۔
(۲) سمت اور ہدی میں فرق یہ ہے کہ سمت باطنی اخلاق اور ہدی ظاہری اخلاق کو کہتے ہیں۔ اور عمدہ اخلاق ایمان اور اسلام کے قائم مقام ہے بلکہ حدیث میں آتا ہے کہ حسن اخلاق روز قیامت ترازو میں سب سے بھاری ہوگا۔
(۳) حدیث کا مطلب یہ ہے کہ آج یقیناً عمل کو اہمیت حاصل ہے اور دین کی صحیح سوجھ بوجھ رکھنے والے بہت زیادہ ہیں اور یہی اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہے۔ جلد ایسا زمانہ آجائے گا کہ عمل سے زیادہ خواہشات نفس کی پیروی ہوگی۔ وعظ کرنے والے بہت زیادہ ہوں گے لیکن دین کی صحیح بصیرت رکھنے والے ختم ہو جائیں گے۔ آج یقیناً یہی صورت حال ہوچکی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت حال سے محفوظ رکھے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 789