الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ابو داؤد کی روایت میں ہے کہ آپ سفید رنگ پرکشش چہرے والے تھے۔ جب آپ چلتے...
فوائد ومسائل:
(۱)ابو داؤد کی روایت میں ہے کہ آپ سفید رنگ پرکشش چہرے والے تھے۔ جب آپ چلتے تو یوں لگتا جیسے بلندی سے اتر رہے ہوں۔
(۲) ترجمۃ الباب سے تعلق یوں ہے کہ آپ کا رویہ اور اخلاق نہایت اعلیٰ تھا حتی کہ چال ڈھال اور شکل وصورت میں بھی اللہ تعالیٰ نے یہ چیز ملحوظ رکھی۔
(۳) امام مسلم رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے سب سے آخر میں فوت ہونے والے یہی ابوالطفیل رضی اللہ عنہ ہیں۔ (صحیح مسلم، ح:۲۳۴۰)

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 790