🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: حدیث کا مطلب یہ ہے کہ یہ خصال اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کو عطا کی...
فوائد ومسائل:
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ یہ خصال اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کو عطا کی ہیں، لہٰذا ان کو اختیار کرکے انبیاء کی اقتدا کرو۔ اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ نبوت کے مختلف اجزاء ہوتے ہیں اور جو ان کو اختیار کرلے اس میں نبوت آجاتی ہے۔ یاد رہے کہ نبوت کسبی نہیں ہے۔ بعض نے یہ معنی بھی کیے ہیں کہ جن میں یہ صفات پیدا ہو جائیں انہیں لوگوں کے ہاں عزت اور توقیر ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس تقویٰ سے نوازتا ہے جس سے وہ اپنے انبیاء کو نوازتا ہے اور لوگ انبیاء کی طرح ان کی تکریم کرتے ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 791