الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی شخص سے اس طرح کہنا جائز ہے کہ میں آپ...
فوائد ومسائل:
(۱)اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی شخص سے اس طرح کہنا جائز ہے کہ میں آپ پر ”قربان جاؤں“ یہ اظہار محبت کا ایک انداز ہے۔
(۲) اگر اللہ کا تقوی ہو اور انسان مالی حقوق کا خیال رکھنے والا ہو تو پھر مالداری اچھی چیز ہے۔ بصورت دیگر یہ ہلاکت کا باعث ہے، دیکھیے، حدیث:۳۰۱ کے فوائد۔
نیز معلوم ہوا کہ مال کو مختلف مصارف میں خرچ کرنا چاہیے۔ اور جلد از جلد مستحق تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
(۳) اس سے عقیدہ توحید کی عظمت اور شرک کی قباحت بھی معلوم ہوئی۔ توحید کی موجودگی میں بڑے سے بڑا گناہ بھی اللہ کے فضل سے چھوٹا ہو جاتا ہے اور شرک کی موجودگی میں بڑے سے بڑا نیک عمل بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 803