🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)ترجمۃ الباب سے اس کا تعلق یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس...
فوائد ومسائل:
(۱)ترجمۃ الباب سے اس کا تعلق یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت انس کو بیٹا کہہ بلایا، اس سے معلوم ہوا کہ استاد اپنے شاگردوں کو ازراہ شفقت بیٹا کہہ کر پکار سکتا ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲) یہ حدیث نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن اخلاق کی دلیل ہے کہ آپ نے نہایت خوبصورت انداز میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو شرعی حکم سکھایا۔ نیز معلوم ہوا کہ سمجھ دار بچوں کو شرعی احکام سکھانے چاہئیں خواہ وہ بلوغت کی عمر کو نہ بھی پہنچے ہوں۔
(۳) یہ حکم پردے کے احکام نازل ہونے کے بعد دیا گیا۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 807