🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ مولانا عثمان منیب حفظہ اللہ
فوائد ومسائل: (۱)’’انبیاء کے ناموں پر نام رکھو‘‘ والا جملہ صحیح نہیں، باقی حدیث صحیح ہے تاہم انبیاء کے...
فوائد ومسائل:
(۱)”انبیاء کے ناموں پر نام رکھو“ والا جملہ صحیح نہیں، باقی حدیث صحیح ہے تاہم انبیاء کے نام پر نام رکھنا پسندیدہ امر ہے، خصوصاً جب مقصد انبیاء سے اظہار محبت ہو۔
(۲) عبداللہ اور عبدالرحمن نام اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہیں کیونکہ ان میں عبدیت کا اظہار ہے۔ حارث کی سچائی یہ ہے کہ ہر انسان حارث ہے خواہ دنیا کماتا ہے یا آخرت اور ہمام کے معنی ہیں مسلسل غور و فکر کرنے والا کیونکہ ہر انسان ایک چیز کے بعد دوسری چیز سوچتا ہے۔ مرہ اور حرب معنوی طور پر قبیح ہیں۔ مرہ کے معنی کڑوا اور حرب کے معنی جنگ کے ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد 814